ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چینی صدر کا چائنہ 5جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس کو مبارکبادی خط

چینی صدر کا چائنہ 5جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس کو مبارکبادی خط

Sat, 21 Nov 2020 19:04:07    S.O. News Service

ووہان/بیجنگ، 21/نومبر (آئی این ایس انڈیا)چین کے صدر شی جِن پِھنگ نے وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے ووہان میں جمعہ کے روز شروع ہونے والی چائنہ 5جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس کو مبارکبادی خط ارسال کیا ہے۔چینی صدرنے خط میں کہا کہ 5جی اور صنعتی انٹرنیٹ کو مربوط کرنے سے ڈیجیٹل چین اور اسمارٹ معاشرے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چین کی نئی صنعت کاری کے عمل کو فروغ ملے گا، چینی معیشت کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی اور عالمی وبا کے دوران عالمی معیشت کی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔شی جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن بھی ہیں  نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کانفرنس کے شرکا حقیقی معیشت کو مضبوط بنانے، معاشرے کی خدمت اور عوام کے مفاد کیلئے تبادلوں کو فروغ دیں گے اور تعاون میں اضافہ کریں گے۔چینی صدر نے زور دیا کہ یہ بہت اہم ہے کہ کانفرنس ووہان میں منعقد ہورہی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبہ ہوبے اور ووہان شہر اسے عظیم انسداد وبا کے جذبہ، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دینے اور اعلی معیار کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے اور نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے ایک موقع کے طور پر لے سکتے ہیں۔افتتاحی تقریب سے ویڈیولِنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے بھی رکن ہیں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ہوبے نے جدید پیداوار اور ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی اچھی رفتاربرقرار رکھی ہے۔لیو نے کہا کہ 5 جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کے فروغ کی رفتار تیز کر تے ہوئے اور انڈسٹریل چین کی جدت کوآگے بڑھاتے ہوئے ہوبے کو مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور تقابلی فوائد کے لئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔


Share: